Khana Khane ki Sunateain
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانےکے آداب
کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا اور جوتے اتارنا سنت ہے۔
کھانے سے پہلے “بسم اللہ الرحمن الرحیم” پڑھنا ضروری ہے، اگر بھول جائیں تو یاد آنے پر “بسم اللہ أوله وآخره” پڑھ لیں۔
کھانے کا آغاز اپنے سامنے سے کرنا چاہیے اور کھانے کے دوران پلیٹ کے بیچ سے کھانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ برکت پلیٹ کے بیچ میں نازل ہوتی ہے۔
.کھانے میں ہمیشہ دائیں ہاتھ کا استعمال کرنا چاہیے
کھانے کے دوران تین انگلیوں کا استعمال کرنا اور کھانے کے بعد انگلیاں چاٹنا بھی سنت ہے۔
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھانے کو سہارا لگا کر نہیں کھاتے تھے اور کھانے میں اعتدال یعنی زیادہ نہ کھانے کی نصیحت فرمائی گئی ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کبھی کھانے میں عیب نہیں نکالتے تھے، اگر کھانا پسند نہ آتا تو اسے چھوڑ دیتے تھے مگر اس کی برائی نہیں کرتے تھے۔
کھانے کے بعد دعا پڑھنا سنت ہے، جس میں اللہ کی تعریف بیان کی جاتی ہے اور اللہ تعالی کا شکر ادا کیا جاتا ہے۔
کھانے کے دوران اور کھانے کے بعد ہاتھوں کو دھونا اور سلیقے منہ صآف کرنا بھی کھانے کے آداب میں شامل ہے۔
کھانے کے دوران الٹا پاؤں بچھانا اور سیدھا پاؤں کھڑا رکھنا چاہیے۔
https://brightarena.org/hazrat-muhammad-and-children/
نبی صلی اللہ علیہ وسلم زمین پر بیٹھ کر کھانے کو ترجیح دیتے تھے اور کھانے کے دوران آرام دہ اور شائستہ رویہ اختیار فرماتے تھے۔
یہ آداب نہ صرف کھانے کو بابرکت اور پسندیدہ بناتے ہیں بلکہ صحت اور اخلاق کی بھی حفاظت کرتے ہیں۔ ان سنتوں پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لیے باعث برکت ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ غذائیں
جو کی روٹی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بہت پسند تھی۔
گوشت میں بکری کا گوشت سب سے زیادہ مرغوب تھا۔
تل بینہ، جو، دودھ اور کھجور سے تیار شدہ کھیر جیسی غذا کھانے کے شوقین تھے۔
کھجور، دودھ، شہد، انجیر اور انگور بھی نبی کی پسندیدہ غذاؤں میں شامل تھے۔
https://gat-test.blogspot.com/2023/06/gat-general-test-sample-3-questions.html
کدو اور لوکی اور اس کے سالن کو خاص پسند فرماتے تھے۔
یہ تمام سنتیں اور پسندیدہ غذائیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی اور احادیث کی رو سے معلوم ہوتی ہیں اور ان پر عمل کرنا سنت نبوی کی پیروی ہے جو کھانے اور کھانے کے آداب میں محبت اور برکت کا باعث بنتے ہیں۔

