delay speech in children

بچوں میں دیر سے بولنے کی وجہ

Delay speech in children

ہر بڑے شہرکے اندرآ ج کل یہ مسلہ ہے کہ والدین بے حد مصروف رہتے ہیں۔ والدہ اگر ڈاکٹر ہیں یا آئی ٹی ڈپارٹمنٹ سے ہوں، ورک فرام ہوم کررہی ہوں، یا اپنے گھر کے کاموں میں مصروفیت ی وجہ سے چھوتے بچوں کو وقت نہ دے پاتی ہوں ،اور بچے کہ تنگ کرنے اور رونے کی وجہ سے موبائل ان کے حوالے کردیتی ہیں۔

اکثروالدین کو شکایت ہوتی ہے کہ ان کے بچے نے بولنے کا آغاز بہت دیرسے کیا، کئی بچوں میں بولنے کی عمر3 سال سے بھی زیادہ   ہوجاتی ہے۔ ماہرین نے تازہ تحقیق میں بچوں کے  دیرسے بولنے کا سبب ڈھونڈ نکالا ہے۔

عام طورپردیکھا جاتا ہے کہ والدین بچوں کی ضد سے تنگ آکر وقتی طور پر بچوں کو موبائل فون دے دیتے ہیں مگر اس عمل سے چھوٹے بچوں میں دیر سے بولنےاور چڑچڑا پن جیسے مسائل دیکھے گئے۔

محققین نے خبردار کیا ہے کہ کمسن بچے چھوٹی عمرسے ہی اسمارٹ فون ٹیبلٹ اور اسی قسم کی اسکرین ڈیوائسز استعمال کریں تو وہ دیرسے بول چال کے قابل ہوتے ہیں۔ایک جائزے میں پتہ چلا ہے کہ اگر آپ کا بچہ صرف30منٹ اسکرین کے سامنے گزارے تو اسکی بول چال کی عادت پختہ نہیں ہوتی اور اسے بولنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

آخری بات

اس کا حل صرف یہ ہے کہ آپ اپنے بچوں کو کم سے کم موبائل دیں ۔زیادہ سے زیادہ اپنے بچوں کو وقت دیں ان سے باتیں کریں ان کے ساتھ ملکر نعتیں،نظمیں پڑھیں۔تاکہ بچے بولنے میں تاخیر کا شکار نہ ہوں۔

1 thought on “بچوں میں دیر سے بولنے کی وجہ”

  1. Pingback: How to Improve Kid's Personality? encouraging and support...

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *